تحفۃ الہند: اردوزبان کی اوّلین لغت
2017-07-01
اردو زبان کی اولیں لغت کے تعلق سے ، دستیاب شواہد کی روشنی میں، اس بات پرمحققین کا اب قریب قریب اتفاق ہے کہ یہ ہندوستان کی تہذیب و ثقافت سے متعلقہ موضوعات پر مشتمل قاموسی نوعیت کی ایک فارسی تصنیف “تحفتہ الہند”میں شامل کی گئی تھی۔ اس کے مصنف کا نام تین طرح سے: (۱) میرزا خان بن فخرالدین محمد، (۲) میرزا محمد خان بن فخرالدین محمد، (۳) میرزا جان بن فخرالدین محمدجیسی قدرے مختلف صورتوں میں ملتا ہے۔ اس کا تعلق عہدجلال الدین اکبر (۱۵۵۶۵۵۱ء-۱۶۰۵ء ) کے مدبر و دانشور عبدالرحیم خانخاناں (۱۵۵۶ء – ۱۶۲۷ء) کے اخلاف سے تھا ، لیکن اس کے حالات ِ زندگی اور سرگرمیوں پر پردہ پڑاہوا ہے ۔ Read More →