تحصیل کا یہ دوسرا شمارہ آپ کے پیش ِ نظر ہے۔اس کے اولیں شمارے کو قارئین کی جانب سے جو پذیرائی دی گئی اور جو پسندیدگی میسر آئی، یہ ہمارے لیے قابل ِ اطمینان اور لائق ِ شکر ہے۔ہم رب ِ ذوالجلال کی اس عنایت و سرپرستی پر حد درجہ ممنون و شکرگزار ہیں۔ہماری کوشش رہے گی کہ ہم اسی طرح اہل ِ ذوق اور صاحبان ِ دانش و فکر قارئین کی توجہ اور حوصلہ افزائی کے خواہاں رہیں۔’’تحصیل‘‘ کے توسط سے ہماری خواہش اور کوشش یہی ہے کہ عمدہ اور نتیجہ خیز مطالعات اور تحقیقات سامنے آتے رہیںاور متعلقہ علم کے موضوعات و مباحث میں نہ صرف اضافہ ہویا ان کی کمزوریاں دور ہوں بل کہ ممکنہ خلا بھی پُر ہوتے رہیں، اور ساتھ ہی اس میں پیش کردہ مقالات اہل ِ ذوق و جستجو کے ممکنہ مطالعات و تحقیقات کے لیے مہمیز اور مصدر و مآخذ بھی ثابت ہوں۔اس لیے تمام مطالعات اور تحقیقات کے ضمن میں ہماری ترجیحات میں ان کا معیار اولیت رکھتاہے اور دوسرے ان کے موضوعات بھی اہم ہیں کہ جن کا تعین علم و تہذیب کے تقاضوںاور ملک و معاشرے کی ضرورتوں کے پیش ِ نظر ہو۔Read More →

زیر نظر شمارہ اگرچہ اس مجلے کا اولین نمونہ ہے لیکن اس میں شامل مقالہ نگاروں نے اس مجلے اور اس کی مجلس ادارت پر جو اعتماد کیاہے اور اپنے لائق تعریف مقالات سے اس میں شمولیت اختیار کی ہے، مجلس ادارت اس توجہ اور عنایت پر ان سب مقالہ نگاروں کی ممنون ہے اور ساتھ ہی مجلس مشاورت کے فاضل اراکین کی بھی شکرگزار ہے جنھوں نے اس مجلے کی ترتیب و اشاعت کے متعلقہ جملہ امور میں اپنی فضیلتوں،کشادہ دلی اور خندہ پیشانی سے اپنی ہر طرح معاونت پیش کی ہے۔امید کہ تعاون اور حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ Read More →